بیجنگ (این این آئی)کورونا سے نمٹنے کیلئے چین کی پاکستان کیلئے امداد کا سلسلہ جاری ہے تاہم بیجنگ میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے سامان وصول کرتے ہوئے ماسک نہیں پہنا، چینی حکام سے ہاتھ بھی ملایا اور کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کورنا کی روک تھام کیلئے بیجنگ سے امدادی سامان لے کر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز
(پی آئی اے) کاخصوصی طیارہ پاکستان بھیج دیا گیا ۔چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ بیجنگ سے آئے امدادی سامان میں ایکسرے مشینیں، ماسک،اسکینرز اور دیگر اشیاء شامل ہیں تاہم اس موقع پر خود پاکستانی سفیر کی جانب سے بے احتیاطی نظرآئی، انہوں نے ماسک نہیں پہنا، سماجی فاصلے کے اصول کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے چینی حکام سے ہاتھ بھی ملایا۔