پاکستان  میں قیامت خیز گرمی ،وہ شہرجہاں کا پارہ 50 سے تجاوز کرگیا

27  مئی‬‮  2020

جیکب آباد (این این آئی) جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی، پارہ 50 سے تجاوز کرگیا، شدید گرمی کے باعث متعدد افراد بے ہوش، سڑکیں سنسان ہوگئی، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،شہر میں برف کی قلت پیدا ہوگئی، ٹھنڈی مشروبات کی مانگ میں اضافہ۔ شہری بلبلا اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بدھ کے روز شدید گرمی رہی اور درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے تجاویز کرگیا

قیامت خیز گرمی اور گرم ہوائیں چلنے کے باعث شہر بھر میں متعدد افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافے کے باعث شہر کی مارکیٹیں اور سڑکیں سنسان ہوگئی ہیں اور لوگ گھروں میں محصورہوکر رہ گئے ہیں، ایک طرف قیامت خیز گرمی تو دوسری جانب شہر کے مختلف فیڈرز سٹی ٹو، سٹی تھری، سٹی فائیو، سٹی 8، شاہ لطیف فیڈر،اسپتال فیڈر، شہباز فیڈرز سمیت دیگر فیڈرز پر 12،12 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہری سخت اذیت اور مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں، گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہر میں برف کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور ٹھنڈی مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے، سخت ترین گرمی اور بجلی کی لوڈیڈنگ کی وجہ سے شہری بلبلا اٹھے ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قیامت خیز گرمی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…