بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے تحمل اور امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کو منہ توڑ جواب ، پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام جاری 

datetime 26  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لایک بار پھر بھارت پر واضح کیا ہے کہ پاکستان کے تحمل اور امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ، بھارت کی جانب سے کسی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائیگا،اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت بلوچستان میں بدامنی پیدا کرناچاہ رہا ہے،خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے اورافغانستان سے منسلک بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں

بھارت کی سرگرمیوں سے پاکستان بے خبر نہیں، وزارت خارجہ میںاعلی سطح کا اجلاس بلاکر بھارت کے مذموم عزائم کا مقابلہ کر نے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا ،کشمیر کمیٹی، متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے عہدیدار اجلاس میں شریک ہوں گے،حادثے کی شفاف تحقیقات ہوںگی اور غفلت کے ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ بلیک باکس اور پائلٹ کی گفتگو کی ریکارڈنگ تحقیقات میں معاون ثابت ہوںگی، طالبان کی جانب سے عیدالفطر پر جنگ بندی کا اعلان افغانستان میں قیام امن کاسنہری موقع ہے۔نماز عید کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ کوروناوائرس کے مقابلے کے لیے علاقائی تعاون کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے اس عالمی وباء کے مقابلے کیلئے وزرائے صحت کی کانفرنس کا اہتمام کیا۔انہوں نے کہاکہ میں بھارتی حکومت کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ ہمارے تحمل کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھے۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے فون پر بات کی ہے اور انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا ہے، میں نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو بتایا ہے کہ بھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے وا لے مظالم سے ہٹانا چاہتا ہے، انہیں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے بھی بات کی ہے اورانہیں بھارت کے اسلاموفوبیا سے آگاہ کیا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ بھارت میں کوروناوائرس کے دوران بھی مسلمانوں کو نشانہ بنایاجارہاہے،اسلامی کانفرنس تنظیم کو اس سلسلے میں

اپنا کردارادا کرنا چاہیے ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کوبھی ایک خط لکھا ہے اور انہیں بھارتی عزائم کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔انہوں نے میرے جذبات سے عالمی برادری کوبھی آگاہ کردیاہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ وزارت خارجہ میںعید کے بعدایک اعلی سطح کا اجلاس بلایا جائے گا تاکہ پاکستان کے خلاف بھارت کے مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے

لائحہ عمل مرتب کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کمیٹی، متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے عہدیدار اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کے بارے میں سوال کے جواب میںوزیرخارجہ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت بلوچستان میں بدامنی پیدا کرناچاہ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوش یادیو کوبھی بلوچستان سے ہی حراست میں لیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے

پاس خفیہ معلومات ہیں کہ بھارت بلوچستان میں مختلف قوتوں کی پشت پناہی کررہاہے اور پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے انہیں استعمال کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے اورافغانستان سے منسلک بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بھارت کی سرگرمیوں سے پاکستان بے خبر نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو اس صورتحال سے آگاہ کیاجاچکا ہے۔کراچی طیارہ حادثے کے بارے میں

سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس حادثے کی شفاف تحقیقات ہوںگی اور غفلت کے ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ بلیک باکس اور پائلٹ کی گفتگو کی ریکارڈنگ تحقیقات میں معاون ثابت ہوںگی۔وزیرخارجہ نے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث اس مرتبہ عیدالفطر ماضی سے یکسر مختلف ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی طیارے حادثے کے باعث بھی پوری قوم غمزدہ ہے۔افغانستان کی صورتحال پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ طالبان کی جانب سے عیدالفطر پر جنگ بندی کا اعلان افغانستان میں قیام امن کاسنہری موقع ہے۔ انہوںنے کہاکہ میری دعا ہے کہ افغان عوام امن سے رہیں اور دوحا میں شروع ہونے والا امن معاہدہ آگے بڑھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…