جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان ریلوے کا ابتدائی 24گھنٹے میں ہی آن لائن ٹکٹنگ کے نظام میں ناکامی کا اعتراف ، مینوئل ٹکٹنگ سسٹم شروع کرنے کا اعلان

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان ریلوے نے ابتدائی 24گھنٹے میں ہی آن لائن ٹکٹنگ کے نظام میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مینوئل ٹکٹنگ سسٹم شروع کرنے کا اعلان کر دیا جس کے تحت جمعہ سے 7بڑے شہروں میں مینوئل سسٹم کے تحت ہر ریزرویشن آفس میں 1ٹکٹ کھڑکی کھول دی جائے گی جو مروجہ ایس او پی کے مطابق 60فیصد ٹکٹ جاری کرے گی

اس حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا ہے بیان میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ہمارے آن لائن سسٹم میں خرابی آگئی ہے اور وہ بکنگ میں اتنا لوڈ نہیں اٹھا سک رہی جس کے لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ راولپنڈی ، لاہور ، کراچی ، ملتان ،سکھر،پشاور اور کوئٹہ میںبکنگ کے ریزرویشن کی 1،1کھڑکی ہر سٹیشن کے باہر کھول دی جائے جو مکمل طور پر ایس و پی پر کام کرے گی یہ کھڑکیاں صبح8سے شام 5بجے تک 60فیصد بکنگ اس کھڑکی سے بھی کی جا سکے گی جبکہ آن لائن ٹکٹنگ بھی جاری رہے گی انہوں نے مسافروں سے اپیل کی کہ یہ ذمہ داری ہر فرد کی ہے کہ ہم نے کورونا میں احتیاط برتنا ہے ریلوے کے تمام افسراور مزدور آپ کی خدمت پر مامور ہیں اب عوام آن لائن بھی ٹکٹ لے سکتے ہیں اور ریزرویشن آفس سے بھی لے سکتے ہیں ٹرین میں سیٹ موجود ہونے کی صورت میں60فیصد ٹکٹ یہاں سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ادھر شہریوں نے نت نئے تجربات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کسی بھی بڑے اعلان کی تشہیر بڑے طریقے سے کرتے ہیں لیکن بعد میں خاموشی سے اس اعلان سے انحراف کرجاتے ہیں اور ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پوری پالیسی سے دستبردار ہو جاتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…