اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ان کی صحت کے حوالے سے خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، ایک سوشل میڈیا ادارے کے سربراہ سے فون پر بات چیت میں سابق صدر نے کہا کہ چند ماہ پہلے ہسپتال سے گھر منتقل ہونے کے بعد وہ اپنے بچوں کی خواہش پر ایک طرح سے قرنطینہ میں
ہیں اور زیادہ وقت اپنے بیڈ روم میں گزارتے ہیں. ان کی بیٹیاں آصفہ اور بختاور ان کی صحت کے حوالے سے بہت پریشان ہیں اور انھیں علیحدہ اور محفوظ ماحول میں رکھا ہوا ہے ۔ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے لیکن ان کے حوالے سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبریں شرانگیزی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔