ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ٹرانسپورٹ کا پہیہ چل پڑا، پردیسیوں کی آبائی علاقوں میں واپسی لیکن کن چیزوں نے مسافروں کو پریشان کردیا؟بڑا خطرہ منڈلانے لگا

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (سی پی پی) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹرانسپورٹ چل پڑی، پردیسی گھروں کو لوٹنے لگے، زائد کرایوں نے مسافروں کو پریشان کر دیا۔لاہور کے لاری اڈے پر بھی بسیں منز ل کی جانب روانہ ہونے لگیں، شہریوں کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی جاری ہے، شہر میں اڈوں پر چہل پہل ہے۔

من مانے کرائے کی وصولی پر مسافر پریشان ہیں۔فیصل آباد سے بھی پبلک ٹرانسپورٹ دوسرے شہروں کو رواں دواں ہے، اڈوں پر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا جا رہا، شہری گھروں کو واپسی پر خوش ہیں۔ ملتان میں بھی بس ٹرمینلز پر گہما گہمی شروع ہوگئی، مسافر آ بائی علاقوں کو لوٹنے لگے ہیں، زائد کرائے وصول کئے جا رہے ہیں۔پشاور سے بھی دوسرے شہروں کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ رواں دواں ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسلام آباد میں فیض آباد بس اڈے پر مسافروں کا رش ہے، تاہم کرایوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں۔سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ اوپن نہ ہوسکی، بلوچستان حکومت نے بھی پبلک ٹرانسپورٹ تاحال نا کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے عوام کی زندگی عزیز ہے، ٹرانسپورٹ کھلنے سے کورنا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…