اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ نئے بجٹ کے تناظر میں حالات، مواقع اور چیلنجز کا موثر تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے، نیا بجٹ موجودہ معاشی حالات کے مطابق ہوگا، معیشت کے اسٹرکچرل مسائل کا حل فراہم کیا جائے گا، بجٹ کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی تاکہ صنعتی شعبے کو سہولت دی جا سکے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو بجٹ خسارے میں نو فیصد تک کمی لانے کے لئے آنے والے دنوں میں سخت محنت کرنا ہو گی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ویڈیو کانفرنس ہوئی جس میں ٹیکسوں کے نظام میں بہتری کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ٹیکس امور کے ماہر ڈاکٹر اکرام الحق نے ڈیٹا کے موئثر حصول اور مرتب کرنے پر بریفننگ دی۔ مشیر خزانہ نے کہاکہ ملک میں ٹیکس وصولیوں کے نظام میں مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہاکہ نئے بجٹ کے تناظر میں حالات، مواقع اور چیلنجز کا موثر تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔مشیر خزانہ نے کہاکہ نیا بجٹ موجودہ معاشی حالات کے مطابق ہوگا، معیشت کے اسٹرکچرل مسائل کا حل فراہم کیا جائے گا، بجٹ کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید، سیکرٹری خزانہ نوید کامران، سابق سیکرٹری ڈاکٹر وقار مسعود نے شرکت کی۔