منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یومِ علی کے جلوس کے مناظر،سندھ حکومت اور بلاول کی اپیل بھی کام نہ آسکی،بہت بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئی

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)یوم علیؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد،جلوس اپنے نظم و ضبط کیساتھ رواں دوا ں ۔ تفصیلات کے مطا بق جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔ مرکزی جلوس کے راستوں پرٹریفک اہلکار،اسپیشل برانچ،ریپڈرسپانس فورس کےاہلکار تعینات ہیں۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں پراختتام پذیرہو گا۔پولیس نے یوم حضرت علیؓ کے موقع پر

مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے راستوں کو کنٹینرزاور ٹینکرزکی مدد سے سیل کر دیا، ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ساؤتھ میں جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ رینجرز کی نفری اس کے علاوہ تعینات ہے۔اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے جمعرات کی شب یوم حضرت علی کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ایم اے جناح روڈ ، پریڈی اسٹریٹ ، تبت سینٹر ، نمائش چورنگی ، تین ہٹی اور کھارادر سمیت ملحقہ سڑکوں اورگلیوں کو کنٹینرز، ٹینکرزاور قناعتیں لگا کر سیل کر دیا۔قبل ازیں سندھ حکومت او ربلاول بھٹو زرداری کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں تاکہ اس مشکل گھڑی میں وباء سے لڑا جا سکے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قوم کے نام ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ اکیس ویں رمضان کی بڑی رات ہے ، جمعہ مبارک اور یوم علی بھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کی خطرناک وبا کی وجہہ سے آپ اپنا تحفظ کریں ، اپنے بچوں کا تحفظ کریں اپنے بزرگوں کا تحفظ کریں۔ انہوںنے کہاکہ اپنی عبادات اور عزاداری اپنے گھروں میں کریں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکر ، ہمارے ڈاکٹر ،ہماری نرسز ،ہمارے پیرا میڈیکل اسٹاف جو اس وقت دن رات محنت کر رہے ہیں ،اپنی صحت اور زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں تاکہ وہ آپ کا اور ہم سب کا تحفظ کر سکیں ، ہم ان پر اتنا ہی بوجھ ڈالنا چاھتے ہیں جتنا وہ اٹھا سکیں ۔دریں اثنا پنجاب حکومت نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے موقع پر ہر قسم کے جلوس پر پابندی عائد کر دی۔یوم حضرت علی کے موقع پر پنجاب میں امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کی اجازت ہوگی، ایس او پیز کے مطابق مجالس زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ تک جاری رکھی جا سکیں گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…