سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کو ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا

13  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کو ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔ بدھ کو ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ قیدیوں کی پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت معاملے پر وفاق کی درخواست پر سماعت جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل بینچ نے کی۔دور ان سماعت اٹارنی جنرل نے کہاکہ یہ غیر معمولی مقدمات ہیں ان میں ضمانتوں سے

ناقابل تلافی نقصان ہوگا، متعلقہ افراد کی گرفتاریوں کے لیے کئی لوگوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ اگر سپریم کورٹ پشاور ہائیکورٹ کو ضمانت دینے سے روکتی ہے تو غلط روایت ہوگی، ایسے تو ہر آدمی ہائیکورٹ کے خلاف سپریم کورٹ آ جائے گا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کو ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا ۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ پشاور ہائیکورٹ ضمانت کے عبوری احکامات بھی جاری نہ کرے، پشاور ہائی کورٹ مقدمات کی میرٹ پر سماعت جاری رکھے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…