جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

لگتا ہے وزیر خارجہ کی ذمہ داری بدل کر قوم کو تقسیم کرنے پر لگایا گیا ہے، قریشی صاحب آپ سندھ آئیں سو بسم اللہ آپ کو اربوں کے نذرانے ملیں گے مگر ۔۔۔شاہ محمود کی کڑی تنقید کے بعد مولا بخش چانڈیو نے میدان سنبھال لیا ، کیا کچھ کہہ دیا

datetime 12  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو  نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ وزیر خارجہ کی ذمہ داری بدل کر انہیں قوم کو تقسیم کرنے پر لگایا گیا ہے، قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی وزیرخارجہ نے بدترین سیاسی تقسیم کا مظاہرہ کیا، وزیرخارجہ کی تقریر میں ہر طرح کی  سیاسی نفرتیں تھیں مگر کورونا پالیسی غائب تھی ۔ ایک یبان میں مولابخش چانڈیو  نے کہاکہ

اپنے نئے قائد کی طرح قریشی صاحب نے سندھ پر حملے کا اعلان کیا ، آج آپ نے اپنے سیاسی مقاصد کی خاطر سندھ کے لوگوں کی دل دکھائے ہیں ، افسوس قریشی صاحب جس سندھ نے آپ کو محبت دی آج اسی سندھ سے آپ کو تعصب کی بو آ رہی ہے۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ سندھ کے لوگ آپ کے بزرگوں کے صدقے آج بھی آپ کو وہی پیار دیں گے جو پہلے دیتے تھے، قریشی صاحب آئیں سندھ  میں آپ کو عقیدت اور محبت ملے گی مگر ووٹ نہیں ملیں گے۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ سندھ کے لوگوں کا سیاسی عشق بھٹو ہیں اور ان کا ووٹ بھٹو کے نواسے بلاول بھٹو زرداری کا ہے، قریشی صاحب آپ سندھ آئیں سو بسم اللہ آپ کو اربوں کے نذرانے ملیں گے مگر ووٹ اور سیاسی سپورٹ نہیں ملے گی۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ یہ وقت کورونا پر سے لڑنے کا ہے مگر وفاقی حکومت سندھ پر حملے کا ہے درپے  اعلان کر رہی ہے، ہم آج بھی کہہ رہے ہیں کہ سیاست بعد ہوتی رہے گی آئیں کورونا سے لوگوں کو بچائیں ،میرے چیئرمن نے کل قومی اسمبلی میں جو مفاہمت کی پیشکش کی  پوری قوم اس کی معترف ہے، اگر ہماری زبان کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے تو پھر قریشی صاحب آئیں سندھ ہم تیار ہیں ۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ گزشتہ انتخابات میں تو چند ہزار ووٹ لئے تھے آئندہ انتخابات میں ان کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…