پتوکی( آن لائن )تین سالہ بچی زیادتی کیس، پتوکی میں بچی ایمان فاطمہ کی ملزمہ والدہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اوباش درندہ صفت شخص نے گھر میں گھس کر معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس نے بچی کی والدہ زرینہ بی بی کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس کے ملزم کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔تفصیلات کے مطابق پتوکی میں تین سالہ بچی کے ساتھ ساتھ مبینہ زیادتی کیس میں بچی ایمان فاطمہ کی ملزمہ والدہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کی زیر حراست ملزمہ نے اپنا جرم بھی قبول کر لیا ہے۔ پولیس نے بچی کے چچا کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا تھا اور بچی کی والدہ زرینہ بی بی کو بھی حراست میں لے لیا جس کے ملزم کے ساتھ نا جائز تعلقات تھے۔گرفتاری کے بعد ملزمہ نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ ایس ایچ او صدر پتوکی سید ظہیر عالم کے مطابق ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہے جلد ہی میڈیا کو اس حقائق سے آگاہ کیا جائے گا، دو دن پہلے پتوکی کے نواحی گاں لبانہ چک نمبر 37 کے رہائشی محمد اسلم مرحوم کی تین سالہ بیٹی ایمان فاطمہ کو 2 روز قبل اوباش درندہ صفت شخص نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔بچی نے چیخ پکار شروع کردی تو ملزم نے بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بچی کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر پتوکی لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بچی کو لاہور ریفر کر دیا۔ سفاک ملزم کی جانب سے ننھی معصوم کلی کو درندگی کا نشانہ بناتے وقت بچی کا دادا عبدالحمید بھی موجود تھا جس نے سارا وقع اپنی آنکھوں سے دیکھا مگر عبدالحمید فالج کا مریض تھا جو ملزم کا سامنا نہ کرسکا۔بچی کا دادا شور شرابا بھی کرتا رہا تاہم ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ بچی کا دادا گزشتہ رات بچی کے غم میں انتقال کر گیا۔ بچی کے چچا محمد اکرم کے مطابق ان کی 3 سالہ بھتیجی ایمان فاطمہ گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم عابد گھر میں آیا اور بچی کے ساتھ زیادتی کر ڈالی، بچی کے شور کرنے پر بچی پر تشدد بھی کیا گیا۔
بچی کے چچا نے مزید بتایا کہ بچی کی والدہ زرینہ بی بی اور ملزم عابد کے درمیان گہرے مراسم تھے۔بچی کی والدہ زرینہ بی بی بچی کو زخمی حالت میں پتوکی لائی جہاں پر ڈاکٹروں نے بچی کو لاہور جناح اسپتال ریفر کر دیا اور جناح اسپتال سے بچی کو چلڈرن ہسپتال ریفر کردیا گیا جہاں پر ننھی بچی زیر علاج ہے۔ متاثرہ بچی کے رخسار پر دانتوں سے کاٹنے کے نشانات واضح ہیں۔ بچی کے چچا محمد اکرم کی تحریری درخواست پر تھانہ صدر پتوکی نے ملزم عابد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔ ڈی پی او قصور زاہد نواز نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پتوکی کی سربراہی ٹیم بھی تشکیل دی جس نے ملزم عابد کو فوری گرفتار کر لیا تھا۔