ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

عالمی مالیاتی اداروں کی فنڈنگ اور دنیا بھر سے آنے والا امدادی سامان آخر کہاں چلا گیا؟کرونا وائرس ملک میں پھیلتا جارہا ہے لیکن حکومت کے پاس ۔۔۔ ؟ حیرت انگیزانکشاف 

datetime 10  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے مراد سعید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتان، تبلیغی اجتماع اور امدادی رقم کی تقسیم میں بدنظمی سے وفاقی حکومت نے ملک میں کرونا پھیلایا۔ اتوار کو اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہاکہ عالمی مالیاتی اداروں کی فنڈنگ اور دنیا بھر سے آنے والا امدادی سامان آخر کہاں چلا گیا؟ خیبرپختونخوا میں

مستقل وزیر صحت تک نہیں ہے۔ قادر پٹیل نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کرونا وائرس کے بحران سے لڑنے کے بجائے ڈاکٹروں سے لڑرہی ہے، ہیلتھ ٹاسک فورس کے سربراہ نوشیرواں برکی امریکا میں بیٹھ کر اسکائپ سے خیبرپختونخوا کا نظام صحت چلارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نوشیرواں برکی نے خیبرپختونخوا میں صحت کا نظام تباہ کردیا، خیبرپختونخوا میں ملک بھر میں سب سے کم ٹیسٹنگ اور سب سے زیادہ ہلاکتیں ہورہی ہیں، خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کو بیچ دیا گیا، عوام بے آسرا چھوڑ دئیے گئے۔قادر پٹیل نے کہاکہ سب سے زیادہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کا طبی عملہ کرونا میں مبتلا ہورہا ہے اور پی ٹی آئی حکومت سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے، حفاظتی سامان کی کمی پر آواز اٹھانے پر پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے طبی عملے کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کرونا وائرس کے حوالے سے پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کے بجائے بیوروکریٹس سے رائے لی جارہی ہے۔قادر پٹیل نے کہاکہ پنجاب حکومت کی طبی عملے کے لئے گائیڈ لائن بھی ہیلتھ پروفیشنلز کے مشورے کے بغیر بنائی گئی، کیا یہ سچ نہیں کہ سندھ میں تمام ہیلتھ ورکرز اور پنجاب میں صرف تین فیصد طبی عملے کو رسک الاؤنس ملا، پی ٹی آئی حکومت نے ڈاکٹروں کو سیلوٹ تو کروادئیے مگر سہولیات نہیں دیں۔قادر پٹیل نے کہاکہ اس عالمی وباء کے موقع پر پنجاب میں ڈاکٹروں کو یومیہ اجرت پر رکھا جارہا ہے، پنجاب میں وزیروں کی سفارشوں سے پوزیٹو ٹیسٹ کو نیگیٹو میں بدلا جارہا ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہیلتھ پروفیشنلز کی اسکریننگ تک نہیں کی جارہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…