جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

کوہلو،شاپنگ مالز ،مارکیٹس ،آٹورپیئرشاپس ،گودام اور ہیئر کٹنگ سیلون کو تمام ہفتہ سحری 3بجے سے شام کتنےبجے تک کھولنے کی مشروط اجازت مل گئی

datetime 10  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہلو( این این آئی)کوہلوڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے صوبے بھر کی طرح کوہلو میں بھی شاپنگ مالز ،مارکیٹس ،آٹورپیئرشاپس ،گودام اور ہیئر کٹنگ سیلون کو تمام ہفتہ سحری 3بجے سے شام 5بجے تک کھولنے کی مشروط اجازت دے دی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تاجر برادری کیلئے جن ایس او پیز کو اپنانے کا کہاگیا ہے ان پر سختی سے

عمل درآمد کیا جائے گا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی دوکانیں سیل کی جائیں گی دوکانوں اور مالز میں ورکرز اور گاہکوں کیلئے ہاتھ دھونے اور سینیٹائزر کی فراہمی ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی ہوگاڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ طبی ماہرین کی جانب سے دی ہوئی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے تین فٹ کی دوری اور ایک وقت میں کم سے کم گاہک دکان میں دا خل ہوں ۔ تندور،ڈیری پروڈکٹس،میڈیکل اسٹورزاور ٹیلرشاپس کو چوبیس گھنٹے دکانیں کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی تاہم ہوٹلز کو صرف ہوم ڈلیوری سروس کی اجازت ہوگی یہ رعایت تاجر برادری کو فوری طور پر دی گئی ہے جو کہ 19مئی دن بارہ بجے تک نافذالعمل ہوگا اس دوران تاجر برادری کو سختی سے تاکید کی جاتی ہے کہ حکومت کی جانب سے دی ہوئی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرکے کورونا کی تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…