ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

’’پاکستانی ماہرین کو کرونا وائرس کا کامیاب علا ج مل گیا‘‘ پیسوامیونائزیشن کے علاج سےمریض تیزی کیساتھ صحت یاب ہونا شروع کتنے مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ، ڈاکٹر شمسی نے خوشخبری سنادی

datetime 10  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ماہرین کو کرونا وائرس کا کامیاب علا ج مل گیا ۔ مریض دھڑا دھڑ صحت یاب ہونے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شمسی نے قومی کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ پیسوا میونائزیشن کے علاج سے مریض تیزی کیساتھ اور مکمل صحت یاب ہونا شروع ہو گئے ، علاج سے کرونا وائرس باڈی سے مکمل ختم ہو گیا ۔ انہوں نے کرونا وائرس سے نجات پانے

والے مریضوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ ہفتے قبل پیسوامیونائزیشن کے طریقےکرونا متاثرین کا علاج شروع کیا تھا جس سے اب تک 30مریضوں کا علاج ہو چکا ہے ، لوگ اپنے مکمل صحت یاب ہوکر گھروں کو جانا شروع ہو گئے ہیں ۔ قبل ازیں سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا کہ این آئی بی ڈی نے ایف ڈی اے کو پلازما تکنیک رجسٹریشن کے لیے بھیجی تھی، ایف ڈی اے نے پلازما سے علاج کا کلینکل ٹرائل پروٹوکول رجسٹرڈ کر لیا گیا تھا ، پلازما تکنیک پروٹوکول سے عالمی ادارہ صحت کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ کسی بھی تکینک کو مریضوں پر استعمال کرنے سے قبل منظور شدہ عالمی اور ملک کے متعلقہ اداروں سے منظوری اور رجسٹرڈ کرانا طبی ضابطہ اصول ہوتے ہیں، ملکی اور عالمی اداروں کی منظوری کے بعد ہی انسانوں پر تکنیک کا استعمال شروع کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہاکہ ہم نے کرونا کے صحت یاب افراد سے لیے گئے پلازما پر اپنی ریسرچ مکمل کر لی ہے، سندھ میں صحت یاب مریضوں کے پلازما میں کرونا وائرس نہیں ملا۔ یاد رہے کہ سندھ حکومت پلازما تکنیک سی علاج کی اجازت دے چکی ہے، اس طریقے سے چاروں صوبوں میں مریضوں کا علاج کیا جائے گا، ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا تھا کہ پلازما تکنیک سے کرونا مریضوں کو آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…