جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

نعمان اعجاز کے ’مذاق‘ پر ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کا ناراضی کا اظہار

datetime 10  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ادا کار نعمان اعجاز کے ’مذاق‘ پر ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کا ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز نے ایک لائیو انسٹا ویڈیو میں اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ’وقت کے ساتھ لوگ بہتر ہوجاتے ہیں لیکن ہمایوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اگر وہ ایسے ہی محنت کرتا رہے تو شاید کسی

دن حادثاتی طور پر ان کو اداکاری آجائے گی، میں پراْمید ہوں اور انسان کو اللہ کی ذات سے نااْمید نہیں ہونا چاہیے، میں دعا کرتا ہوں کہ انہیں جلد کام آجائے۔نعمان اعجاز نے ہمایوں کے ساتھ ساتھ عدنان صدیقی کی اداکاری کے حوالے سے بھی کہا تھا کہ وہ ہمایوں سعید کے نقشے قدم پر ہیں۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد نعمان اعجاز کے مداحوں کا ماننا تھا کہ اداکار نے یہ سب کچھ مذاق میں کہا جبکہ ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے مداحوں نے نعمان اعجاز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اب اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی دونوں نے نعمان اعجاز کی ویڈیو پر بات کی اور اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ اگر خدا نے آپ کو عزت سے نوازا ہے تو آپ کو اس بات کا شکر گزار ہونا چاہیے اور دوسروں کا بھی احترام کرنا چاہیے، میں ہمیشہ سب کی عزت کرتا ہوں اور بدلے میں مجھے اتنی عزت اور محبت ملی جس کے بارے میں میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔‎انہوں نے کہا کہ نعمان مذاق کررہے تھے یا سنجیدہ تھے میں نہیں جانتا، لیکن ایک بات انہوں نے بالکل ٹھیک کی، کہ میں آج بھی سیکھ ہی رہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ آگے بھی سیکھتا رہوں گا، ہاں نعمان جیسے سمجھدار اپنے پہلے ڈرامے میں تھے وہ آج بھی ویسے ہی ہیں، میں ایسا نہیں بننا چاہتا، میں ایسا کبھی نہیں سوچنا چاہتا کہ میں نے سب کچھ سیکھ لیا، کیوں کہ اگر میں ایسا کرتا ہوں تو میں شاید لوگوں کو اپنے نئے کام سے محظوظ نہیں کرسکوں گا۔عدنان صدیقی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم انسان ہونے کی حیثیت سے کبھی کبھار بھول جاتے ہیں کہ

اللہ ہمیں دیکھ رہا ہے اور اپنی رحمتوں سے نواز رہا ہے، کبھی کبھار ہم اپنے شوبز ممبران کا مذاق اڑاتے ہیں جو میرے خیال میں غیر ضروری ہے، میں نہیں سمجھتا کہ میں ایک اچھا اداکار ہوں، لیکن میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اس عزت اور پیار سے نوازا۔انہوں نے کہا کہ ہم کون ہوتے ہیں کسی ایسے شخص کا مذاق اڑانے والے جسے اللہ اپنی رحمت سے نواز رہا ہو۔عدنان صدیقی کے مطابق ہم

عوامی سطح پر اپنے گھر والوں کا مذاق نہیں اڑاتے، ہم ایسا ہمیشہ تب کرتے ہیں جب صرف وہ ہمارے ساتھ ہوں، ایسے ہی جب انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا کوئی شخص کسی کے کام پر تنقید کرے تو وہ اس سے کرے عوام سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر غلط بات کرکے ایسا ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ سب مذاق میں کہا تھا تاہم یہ بات اچھی طرح سمجھ آجاتی ہے کہ مذاق میں کہنے کا

اس شخص کا مقصد کیا تھا۔دوسری جانب نعمان اعجاز نے ایک اور انسٹاگرام لائیو ویڈیو میں واضح کیا کہ انہوں نے یہ سب کچھ صرف اور صرف مذاق میں کہا تھا۔اداکار نے اپنی ویڈیو میں بلاگرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج کل ان کے پاس کوئی کام نہیں تو وہ ان کے ایک بیان کو ہی متنازع بناکر پیش کررہے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…