ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

عیدالفطر پر ریلوے کا ٹرین آپریشن شروع کرنے کا اصولی فیصلہ، مسافروں کو کن شرائط پر عمل کرنا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 10  مئی‬‮  2020 |

فیصل آباد (آئی این پی ) عیدالفطر پر ریلوے نے ٹرین آپریشن شروع کر نے کا اصولی فیصلہ کوویڈ19کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے ایس او پیز تیارٹکٹ بکنگ آفس مکمل طور پر بند رہیں گے ٹکٹوں کی بکنگ آن لا ئن ہو گی ٹرین روانگی سے24 گھنٹے قبل آن لائن بکنگ بھی بند ہوجا ئے گی۔

صرف بکنگ والے مسافر ہی اسٹیشن میں داخل ہوسکیں گے باقی لوگ اسٹیشن سے باہر رہیں گے ۔تفصیل کے مطا بق ریلوے سے ذرائع نے بتا یا کہ ریلوے نے عید الفطر پر مسافروں کی سہولت کے لیے ٹرین آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے کوویڈ19کی حالیہ شدید لہر کے پھیلا ؤ کے پیش نظر ایس او پیز تیار کر لیے ہیں مسافر اپنے ما سک صابن اور دستانے اپنے ساتھ لیکر آئیں گے ورنہ ٹرین میں سفر نہ کر سکیں گے.اسٹیشن پر تمام سٹال مکمل طور پر بند ہو نگے مسافر کھانا گھر سے لیکر آئیں گے ہر بوگی میں 78 کی بجا ئے 60مسافر سفر کرسکیں گے اور بزنس کلاس کے روم میں 6 کی بجا ئے 4 مسافر ہونگے بوگی کے دروازے صرف ریلوے اسٹیشن پر کھلیں گےاور ہر بوگی میں ریلوے ملازم موجود رہے گاٹکٹ کلکٹر مسافر کے موبائل پر ٹکٹ والا میسج خود دیکھا ئے گا۔کلکٹر موبائل کو ہاتھ نہیں لگائے ٹرین پر سفر کر نے سے پہلے کووڈ19کے ٹیسٹ ہونگے اسٹیشن پر یا ٹرین کے اندر کسی بھی مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اسے فورًا قرنطینہ کوچ میں منتقل کیا جائے گا۔پاکستان ریلوے نے ٹرین پر سفر کر نے والے مسافرون کو خبردار کیا ہے کہ ٹرین پر سفر کر نے سے پہلے ریلوے ہدایات ضرور پڑھ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…