کراچی (این این آئی)ایف آئی اے کاونٹرٹیررازم ونگ کی بڑی کارروائی،بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ حاصل کرنے والا ایم کیوایم لندن رکن سرکاری ملازم آصف صدیقی گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے نے ملزم آصف صدیقی کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے انسداددہشت گردی منتظم عدالت میں بھی پیش کردیا گیاعدالت نے ملزم کا پندرہ مئی تک
جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایم کیوایم لندن سلیپرسیل کا رکن اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے دہشت گردی کیلئے فنڈنگ حاصل کرتا تھا،ملزم کو پولیس اہلکار شہزاد پرویز کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے،عدالت نے پولیس اہلکار پرویز کے جسمانی ریمانڈ میں بھی پندرہ مئی تک توسیع کردی ملزم شہزاد پرویز پولیس اور ایف آئی اے کی تحویل میں ہے