رحیم یارخان(این این آئی)مسلم لیگ (ق)کادور حکومت تاریخی اہمیت کا حامل دور تھا جس میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے عوام آج بھی وہ دور یاد کرتے ہیں اور عوام کو الیکشن کے دوران ق لیگ کو ووٹ دینا یاد نہیں رہتا ۔ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیرہائوسنگ چوہدری طارق بشیرچیمہ نے
رحیم یارخان میں ڈسٹرک پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ نیب انکوائریاں میرٹ پریقینی بنائے،سابقہ ادوارمیں داخل دفترکئے جانے والے کیسزدوبارہ انکوائرکرناقابل مذمت عمل ہے صوبہ بہاولپورکے حامی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام کے لیے درددل رکھتے ہیں اوران کی تمام ترکوششیں اورملکی بہتری کے اقدامات صرف اورصرف عوام کے حق میں ہیں، انہوں نے کہاکہ ملک میں صدارتی نظام کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں، ملک جمہوری روایات کے مطابق ترقی کی طرف گامزن ہے، آنے والادوربہتری کی نویدلے کرآئے گا، انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ق تنظیم سازی کے حوالے سے جلدسرگرمیوں کاآغازکرے گی، اس موقع پرچوہدری نعمان گل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔