سرگودھا(این این آئی)دوشیزہ کے اغواء کی کوشش میں لڑکی کے لواحقین کی مبینہ طور پر دونوں نوجوانوں پر فائرنگ اور کلہاڑی سے حملہ کے نتیجہ میں ایک شدید زخمی ہو کر لاہور ریفر دوسرے کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ مٹھہ ٹوانہ محلہ شاہیا نوالا کے نوجوان محمدجاوید اورمحمداختر نے موضع بوتالہ سے دوشیزہ کو اغواء کرنے کی کوشش کی تو لڑکی کے لواحقین نے پتہ
چل جانے پر مینہ طور پر نوجوانوں کو فائرنگ اورکلہاڑیوں کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجہ میں محمد جاوید شدید زخمی ہو گیاجسکو ڈی ایچ ہسپتال جوھرآباد لیجا کر تشویشناک حالت کے باعث خوشاب سے لاھور ریفر کر دیا گیا ۔جبکہ اسکیساتھی محمداخترکو قابو کر کے حوالہ پولیس کردیا۔جو حالات واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے مصروف تفتیش اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کر رہی ہے۔