نارنگ منڈی( آن لائن ) نارنگ منڈی شہر میں دو بچوں سے بد فعلی کے واقعات سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی پولیس ایک بھی ملزم گرفتار نہ کر سکی بتایا جاتا ہے کہ ا ندرون شہر محلہ فیروزہ آباد میں بیس سالہ اوباش کی اپنے ہمسائے پانچ سالہ بچے سے بد فعلی خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گیا
مظلوم بچے کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ملزم ذوار شاہ چکرالی معصوم بچے ریحان کو چنے کھلانے کے بہانے ورغلا کر حویلی میں لے گیااور زبردستی بد فعلی کی جس سے بچے کی حالت غیر ہو گئی نارنگ منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ محلہ محمد پورہ کالج روڈ پرآٹھ سالہ بچے وسیم کو تین اوباش ورغلا کر لے گئے اور اجتماعی بد فعلی کی اور ویڈیو بھی بناتے رہے اور حالت غیر ہونے پر پھینک کر فرار ہو گئے پولیس نے ویڈیو بھی حاصل کر لی ہے تاہم پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی اس کیس کوختم کرنے کیلئے مدعی پردبائوڈالاجارہاہے واضح رہے کہ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اکثر لوگ اپنی عزت کے ڈر سے خاموش رہتے ہیں ایک ہفتہ کے دوران زیادتی کے تین واقعات ہو چکے ہیں