لاہور (آن لائن) 13 دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس کے رہنمائوںمولانا پیرسلمان منیر،علامہ محمدممتازاعوان،مولانامحمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، پیر جمشید احمد نورانی، مولانا محمد یوسف احراراورصاحبزادہ احسان الٰہی ظہیر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںکہاہے کہ اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالتؐ کے تحفظ اورمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کے
تدارک کیلئے آئین میں کی گئی قانون سازی پرمکمل ومئوثر عملدرآمدکرانے کیلئے ختم نبوت الائنس میںشامل تمام دینی جماعتوں کی طرف سے آج جمعہ 8مئی کوملک بھرمیںیوم تحفظ ختم نبوت منانے کااعلان کیاہے جس کے تحت پورے ملک میںقادیانی فتنہ کی اسلام وآئین پاکستان دشمن سرگرمیوںکیخلاف بھرپواحتجاج کیاجائے گا جبکہ فتنہ قادیانیت کوپرموٹ کرنے والی کفریہ طاقتوںاورلابیوںکی اسلام وپاکستان دشمنی کی بھی شدیدمذمت کی جائے گی اورزبردست احتجاج کیاجائے گا۔