فیصل آباد (این این آئی)دبئی میں پھنسے مزید پاکستانی مسافروں کو امارات ائیرلائن اور پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے فیصل آباد اور کراچی پہنچا دیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امارات ائیرلائن کی پرواز ای کے 608 سے ڈھائی سو زائد پاکستانی کراچی پہنچے ، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا گیا۔تمام مسافروں کو کم ازکم دو دن تک کیلئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آئسولیشن میں رکھا جائیگا
۔قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ اور شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا جبکہ دیگر مسافروں کو ناردرن بائی پاس پر واقع سرکاری قریطینہ سینٹر بھیجا گیا ،دبئی میں پھنسے مزید پاکستانی مسافروں کو لے کر قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 8224 رات گئے فیصل آباد پہنچی، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس پرواز سے بھی 200 سے زائد پاکستانی فیصل آباد پہنچے ہیں۔