بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائر س سفید فام کی نسبت پاکستانی نسل کیلئے انتہائی مہلک قرار برطانوی ماہرین رپورٹ میں انتہائی خوفناک تفصیلات سامنے لے آئے

datetime 7  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ کے دفتر برائے قومی اعداد وشمار نے کہا ہے کہ سفید فام نسل کی نسبت سیاہ فام افراد، پاکستانی اور بنگلا دیشی نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کے کورونا وائرس (کووِڈ19) سیہلاک ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔برطانیہ کے دفتر برائے قومی اعداد و شمار (او این ایس) کے مطابق کئی معاشرتی عوامل کو ایڈجسٹ کرنے والے ماڈل کو استعمال کرتے ہوئے بھی یہی نتائج سامنے آئے

کہ مختلف نسلوں کیلئے کورونا وائرس کے خطرات میں واضح فرق موجود ہے اور کچھ نسلوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کو تناسب سفید فام نسل کے لوگوں کی نسبت کافی زیادہ ہے۔دفتر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستانی، بنگلادیشی، بھارتی اور مکسڈ نسلوں کے افراد میں کووڈ19 کی وجہ سے ہلاکتوں کا تناسب سفید فام نسل کی نسبت انتہائی زیادہ ہے۔او این ایس کاکہنا ہے کہ بھارت، بنگلادیش اور پاکستانی نسل کے مردوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کا تناسب سفید فام نسل کی نسبت 1.8 گنا زیادہ ہے جب چینی اور دیگر نسلوں کے افراد بھی ایسے ہی خطرات سے دوچار ہیں۔او این ایس نے محرومیوں، تعلیم اور صحت کے عوامل کو ایڈجسٹ کیے بغیر بھی ایسے ہی نتائج اخذ کیے کہ سفید فام مردوں اور عورتوں کی نسبت سیاہ فام مردوں کے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کے امکانات 4.2 گنا جب کہ سیاہ فام عورتوں میں یہ خطرہ 4.3 گنا زیادہ ہے اور اگر محرومیوں جیسے عوامل کو ایڈجسٹ کر بھی دیاجائے تو سیاہ فام مردوں اور عورتوں کے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کے امکانات 1.9 گنا زیادہ ہیں

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…