کراچی (این این آئی)چیئرمین سائنس ٹاسک فورس ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ شہری چہرے پر ماسک کا استعمال اپنے اوپر لازم کر لیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی ہونے کی صورت میں شہریوں کو چاہئے کہ وہ چہرے پر ماسک کا استعمال لازم قرار دیدیں اگر ماسک نہ ہو تو چہرے پر رومال باندھ لیں ، سماجی فاصلوں کا لازم خیال رکھیں ، جبکہ اگر
پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دی جاتی ہے تو ساتھ ہی ایس او پی رکھا جائے کہ زیادہ تعداد میں پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے تاکہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ نہ بیٹھیں ۔ ہاتھ دھونے کو لازمی قرار دیدیں تاکہ آپ لاک ڈائون نرمی کے دوران اس وائرس کا شکار نہ ہوسکیں ۔کیونکہ ابھی پاکستان میں کورونا کا عروج نہیں آیا اگر آگیا تو وہی محفوظ رہ سکے گا جو سماجی فاصلوں کاخیال رکھے گا،ماسک کا استعمال کرے گا ، اور ہاتھ دھونے کو لازم کرلیگا ۔