بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عید کے بعد بھارت سے سرحدی جھڑپ ، تیار رہنے کیلئے انتباہ جاری ، وفاقی وزیر ریلوے نے حیرت انگیز پیش گوئی کر دی

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ عید کے بعد بھارت سے سرحدی جھڑپ ہوسکتی ہے ہمیں تیار رہنا ہوگا، 15 رمضان تک کاروبار نہ کھولا گیا تو سفید پوش لوگ مرجائیں گے،آٹا چینی رپورٹ کی فورنزک رپورٹ میں جو بھی آگیا عمران خان نہیں چھوڑیگا، دنیا ایک جہانگیر ترین کی بات کرتی ہے اگر 10جہانگیر ترین بھی ہوں تو کارروائی ہوگی،نیب قانون میں اس وقت ترمیم کی گئی

تو لوگ ہم پر انگلیاں اٹھائیں گے۔ ایک انٹرویرومیں انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی اور حکومت میں تین تین لوگ ہیں، جو مزید طاقتور ہوگئے، مافیا مضبوط ہوتا گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ علی بابا اور چالیس چور ملے ہوئے ہیں عمران خان واحد امید ہیں وہ ہی اس مافیا کو ختم کریں گے اگر ان سے امید پوری نہ ہوئی تو پھر اللہ ہی جانتا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان صاف کہہ چکے ہیں وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے، آٹا چینی رپورٹ کی فورنزک رپورٹ میں جو بھی آگیا عمران خان نہیں چھوڑیگا، دنیا ایک جہانگیر ترین بات کرتی ہے اگر 10جہانگیر ترین بھی ہوں تو کارروائی ہوگی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ٹرینیں بند ہونے سے پانچ ارب روپے کا ماہانہ نقصان ہورہا ہے، اگر حالات یہی رہے تو جون کی تنخواہ دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں، حکومت تنخواہیں ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سمجھداری کی وجہ سے حکومت کو فنڈز مل رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو بڑے بحران سے نکالاہے، وزیر اعظم عمران خان اور فوج اس وقت ایک ساتھ ہیں 4 آرمی چیف کیساتھ کام کرنے والے شخص کو وزارت اطلاعات میں بھیجا ہے تاکہ وہ میڈیا ٹھیک کرے۔وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے بتایا کہ بھارتی فوج میں بھی کرونا وائرس پھیل گیا ہے، مودی انہیں واپس بلا رہا ہے، انہوں نے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی روز پاکستان پر الزام لگا رہا ہے، 2 ماہ میں چھوٹی موٹی جھڑپ دیکھ رہا ہوں، عید کے بعد بھارت سے سرحدی جھڑپ ہوسکتی ہے، ہمیں تیار رہنا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ

مودی بہت مستی میں گھوم رہا ہے اسے پاکستان کے ساتھ مستی کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں لیکن مودی کو پاک فوج کی طاقت کا اندازہ نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ مشرق وسطیٰ کے مسلمان کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر جاگ رہے ہیں لیکن اگر بھارت میں مسلمان جاگ گئے تو پھر انڈیا کی خیر نہیں۔شیخ رشید احمد نے نیب قانون سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں اس

وقت ترمیم کی گئی تو لوگ ہم پر انگلیاں اٹھائیں گے، ہم اس لیے کہتے ہیں وکٹ کے دونوں طرف ٹارزن پکڑیں، نیب قوانین میں تبدیلی کی تو لوگ کہیں گے ہمارے اندر کمزوری تھی۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ مریم نواز سے کیوں نہیں پوچھتے کہ اب ٹوئٹ کیوں نہیں آتے، قوم مریم نواز سے پوچھے کیا معاہدہ ہے ٹوئٹ کیوں نہیں کر رہیں، مریم نواز سے پوچھیں جب وہ جیل میں تھیں انہیں فون کس نے دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…