اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مشروب جس میں الکوحل کی مقدار 40فیصد سے کم ہو وہ حلال ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ مشروب میں 40فیصد کم مقدار الکوحل کی شامل ہو تو وہ حلال ہے اسے پیا جا سکتا ہے ، مفتی عبد القوی کا
مزید کہنا تھا کہ ان کے نزدیک جو الکوحل معدنیات سے ہے وہ چالیس کیا سو فیصد بھی ہوتو حلال ہے،جب علما کاتمباکو والا پان حلال ہے تو آج کے مشروبات بھی سب حلال ہیں۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل انہوں نے کرونا وائرس سے محفوظ حلال مباشرت کا طریقہ بتایا تھا ۔