اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ @MoIB_Officialکی جدیدخطوط پر تیارکردہ ویب سائٹ کا اجراء کردیاہے۔ ایک بیان میںسینیٹر شبلی فرازنے کہاکہ ڈیجیٹل دورکے تقاضوں کے مطابق
صارفین کوسہل انداز میں معلومات اور اطلاعات تک رسائی میسر آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا نے رابطوں کو نئی جہت دی۔ وفاقی وزیرن ے کہاکہ امید ہے یہ ویب سائٹ دنیا بھر میں پاکستان کا روشن چہرہ متعارف کرانے کا مثبت ذریعہ ہوگی۔