ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

امام بارگاہ میں دھماکہ ،دھماکہ کس نوعیت کا تھا ، نقصان کتنا ہوا ؟ 

datetime 5  مئی‬‮  2020 |

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کرم کے علاقے شورکی میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔مقامی پولیس کے مطابق دھماکا پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے شورکی میں ایک مسجد و امام بارگاہ میں ہوا۔پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شخص امام بارگاہ کی نگرانی پر مامور تھا اور اسے علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم دھماکے کے نتیجے میں عمارت منہدم ہوگئی۔

اس حوالے سے مقامی پولیس کے ایک عہدیدار یعقوب خان نے بتایا کہ دھماکا صبح 4 بجے کے وقت ہوا۔ ڈان نیو ز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں ابھی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا لیکن پولیس کو واقعے میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا شبہ ہے۔ادھر ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری، انجمن حسینہ پاراچنار کے سیکریٹری سردار حسین و دیگر افراد نے امام بارگاہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے پر مذمت کا اظہار کیا۔ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضلع کرم میں فورسز کی قربانیوں اور عمائدین کی کوششوں سے امن قائم ہوا ہے لیکن دہشت گرد اس قسم کوششوں سے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امام بارگاہ کی فوری تعمیر اور اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں۔خیال رہے کہ اتوار کو خیبرپختونخوا کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تحصیل مہمند کے علاقے دابر میں ایک دیسی ساختہ بم ناکارہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں پشاور میں کارخانو پولیس چیک پوسٹ کے قریب دستی بم حملے میں 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…