منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

“کبھی سنا ہے شیعہ کھسرا یا سُنی کھسرا؟ ان سے مذہب پوچھیں صرف یہ کہیں گے ہم مسلمان ہیں، فرقوں کے بعد ہمارا معاشرہ امیر غریب میں بھی بٹا ہوا ہے، اللہ کہتا ہے عقل والوں کیلئے نشانیاں ہیں، کیا آپ نے کبھی کُتوں کے ایک گروہ کو دوسرے گروہ کو کاٹ کھاتے دیکھا ہے؟” خواجہ سراء جُولی کی اس وائرل ویڈیو نے فرقہ پرستوں کے سر شرم سے جھکا دیے‎

datetime 5  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مذہب کے اوپر مجھے اتنا لیکچر دیا گیا ہے ، مولوی کہتے ہیں یہ مذہب سے نکالے گئے لوگ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سراء جولی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔ خواجہ سرا کا کہنا تھا کہ ہم پر فتوی لگائے جاتے ہیں کیا ہمارے اندر کبھی فرقہ دیکھا گیا کہ سنی خواجہ سراء علیحدہ رہتا اور شیعہ کھسرا علیحدہ رہتا ہے ، وہابی اور عیسائی کھسرے علیحدہ رہتے ہیں ۔

آپ لوگوں نے ہمیشہ سنا ہے کہ سب اکٹھے ہی رہتے ہیں مذہب پوچھا جائے سب کہتے ہیں مسلمان ہیں ۔ جولی کا کہنا تھا کہ ہمیں مذہب سکھانے سے پہلے سوچنا تو چاہیے کہ خود تو فرقوں میں بھٹے ہوئے ہیں اور جو اکٹھے ہو کر رہ ہیں ہیں ان سے کہا جاتا ہے کہ تم میں کوئی فرق نہیں ، تم لوگ فرقوں میں بھٹے ہوئے تو نہیں ہو ؟۔ ہمارا معاشرہ ایسا ہے کہ پہلے تو لوگ تو فرقوں میں بھٹے ہوئے ہیں پھر غریب امیر میں بھٹے ہوئے ہیں ۔ فرقوں کے بعد امیر شیعہ ، غریب شیعہ ، امیر سنی ، غریب سنی ، امیر وہابی ، غریب وہابی میں لوگ بھٹے ہوئے ہیں ۔ پہلے ہم لوگ فرقوں میں بھٹے ، پھرغریبی میں بھٹے اور امیر طبقے میں غریب طبقے پر قبضہ کر لیا ہے ، اپنا غلام بنا لیا، کام کروا لیا جبکہ امیر طبقہ نے ہمارے بیچ فرقے کا فرق ڈال دیا ، یہ لوگ کہیں اکٹھے نہ ہو جائیں ۔ خواجہ سرا جولی کا مزید کہنا تھا کہ ان سے مذہب پوچھیں صرف یہ کہیں گے ہم مسلمان ہیں، فرقوں کے بعد ہمارا معاشرہ امیر غریب میں بھی بٹا ہوا ہے، اللہ کہتا ہے عقل والوں کیلئے نشانیاں ہیں، کیا آپ نے کبھی کُتوں کے ایک گروہ کو دوسرے گروہ کو کاٹ کھاتے دیکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…