ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

تاجروں نے 15 رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا

datetime 5  مئی‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) شہر قائد کے تاجروں نے 15 رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا جبکہ ناصر حسین شاہ نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے ایس او پی فوری تیار کر لی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجروں نے مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے نیا اتحاد تشکیل دے دیا، تاجروں کے نئے اتحاد کا پہلا اجلاس صدر کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں رکھا گیا،

اجلاس میں تمام اضلاع سے تاجروں کی مختلف تنظیموں الائنس اور ایسوسی ایشن نے شرکت کی ۔نئے اتحاد سپریم کونسل آف ٹریڈرز نے اتفاق رائے اور مطالبے کے تحت پندرہ رمضان سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر دیا، ۔اجلاس کے دوران وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے تاجروں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تاجروں کو یقین دھانی کرائی کہ مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے ایس او پی فوری تیار کر لی جائیں گی۔تاجر رہنما رضوان عرفان نے حکومت سے پندرہ رمضان تک مارکیٹس کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ کوئی تصادم نہیں تاجر پریشان ہیں ۔جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ تاجر خودکشیاں کر رہے ہیں مزید خودکشیاں ہوئی تو مقدمات وزیراعلی ہاس کے خلاف درج کروائیں گے جبکہ شرجیل گوپالانی نے کہا تھا کہ کہ آن لائن کی ہماری عوام عادی نہیں ہے اور صرف 15 فیصد لوگوں کو فائدہ ہوا، کاروبار بند رہنے سے بجلی،گیس اور دیگر سرکاری واجبات ادا نہیں کر سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…