ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

سابق ایم ڈی پی ایس او غیر قانونی تقرری کیس ، ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی  کو بڑا ریلیف دیدیا

datetime 5  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ایم ڈی پی ایس او غیر قانونی تقرری کیس میں شاہد خاقان عباسی کی 27 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور تے ہوئے نیب کو لیگی رہنما کی گرفتاری سے روک دیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیب کی جانب سے کراچی کی احتساب عدالت میں دائر پی ایس او ایم ڈی تقرری ریفرنس میں

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم سے استفسار کیا کہ آپ کو پہلے بھی حفاظتی ضمانت دی گئی تھی جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ کراچی عدالت میں پیش نہیں ہو سکے تاہم ان کے وکیل تین بار پیش ہو چکے ہیں مگر احتساب عدالت نے وارنٹ گرفتاری پر ابھی حکم امتناعی نہیں دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 مئی تک شاہد خاقان عباسی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعظم کی کوئی حکمت عملی نہیں، شرح اموات بڑھ رہی ہے، ایسے میں لاک ڈاؤن میں نرمی کیسی کی جاسکتی ہے۔خیال رہے احتساب عدالت کراچی نے شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…