ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

’’اسمبلیوں کی تالہ بندی ختم کی جائے ‘‘قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا

datetime 5  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا،اجلاس بلانے کے لیے مسلم لیگ ن کی ریکوزیشن کی مدت 6 مئی کو ختم ہوجائے گی ۔ذرائع کیمطابق حکومت نے ن لیگ کی ریکوزیشن پر غور کا فیصلہ کرلیا،اجلاس بلانے کے لیے فخر امام کی کمیٹی کا 6 مئی کو ہونے والا اجلاس اب 5 مئی کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ن لیگ کی ریکوزیشن کے حوالے سے

مشاورت کی جائے گی،آئین کے مطابق ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد 14 دن کے اندر اجلاس بلانا لازم ہوتا ہے،(ن )لیگ کی جانب سے 22 اپریل کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی،اسپیکر اسد قیصر نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو کام چلانے کی ہدایات جاری کردیں۔ اسد قیصر نے کہاکہ میرے قرنطین ہونے کے باوجود اسمبلی معاملات قانون کے مطابق جاری رکھے جائیں۔دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پارلیمان کے اجلاس 2 ماہ سے نہیں بلائے گئے ہیں۔ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ 2 ماہ سے قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلی کے اجلاس نہیں بلائے گئے ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسمبلیوں کی تالہ بندی ختم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا اجلاس نہ بلایا جانا نہایت غیر دانشمندانہ اور نامناسب رویہ ہے، اسمبلیوں کی تالہ بندی ختم کرکے انہیں کام کرنے کا موقع دیا جائے۔ن لیگی رہنما نے تجویز دی کہ قومی اجلاس کا اجلاس کنونشن سینٹر اور سینیٹ اجلاس قومی اسمبلی ہال میں بلایا جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…