حیدرآباد(این این آئی)پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے جی او آر کالونی میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کو وحشیانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگالی کالونی میں اس سے پہلے بھی ایک معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا تھا اس طرح کی وارداتوں کا کوئی مرتبہ ہوجانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حیدرآباد میں جان ومال کا تحفظ کرنے والے
ادارے عملی طورپر ناکام ہوچکے ہیں، غریب گدھا گاڑی بان کی بیٹی کے ساتھ اس طرح کی زیادتی پورے معاشرے کیلئے المیہ ہے، پولیس گرفتار ملزم کو قرار واقع سزا دلوائے، کچی بستیوں اور غریب آبادیوں میں معصوم بچوں کے جنسی زیادتی اور قتل کی وارداتوں کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی غریب عوام کے جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی اور اس حوالے سے بچوں پر جنسی تشدد اور خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے قانون سازی بھی کی گئیں ہیں پولیس ان قوانین پر عملدرآمد کرائے اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم مقتولہ کے ورثاء کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ہرممکن مدد کریں گے ۔ اس طرح کے واقعات زیادہ تر اُن علاقوں میں ہورہے ہیں جہاں گنجان آبادیاں ہیں اور چھوٹے بچے گھروں سے باہر کھیلتے رہتے ہیں لہٰذا والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کریں اور انہیں بھیڑیوں کا شکار ہونے سے بچائیں۔



















































