اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے فردوس عاشق اعوان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں فردوس عاشق اعوان کے حلقہ انتخابات سے تعلق رکھنے والے 2درجن سے زائد افراد کو بھرتی کیا گیا تھا جس کا وزیراعظم کو پتا چلا تو انہوں نے ان لوگوں کی رولز کے مطابق بھرتیاں نہیں ہوئیں جس پروزیراعظم نے انہیں نکالنے کا حکم جاری کیا ۔ حامد میر کے الزامات کے بعد
فردوس عاشق اعوان بھی میدان میں آگئیں، سینئر صحافی کو چیلنج کر دیا ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ’’حامد میر صاحب، میری سیاست سے زیادہ آپ کی صحافت کا تجربہ ہے۔ اس بات کو یہاں تک نہ چھوڑیئے گا، میرے حکم سے کی گئی پی آئی ڈی کی بھرتیوں میں میرے حلقے کا ڈومیسائل دکھائیں۔ اگر ایسا نہ کر سکیں تو ماننا پڑے گا کہ مولانا طارق جمیل صاحب سچ فرما رہے تھے۔ سچ جان کر جیو۔۔‘‘
@HamidMirPAK
حامد میر صاحب، میری سیاست سے زیادہ آپ کی صحافت کا تجربہ ہے۔ اس بات کو یہاں تک نہ چھوڑیئے گا، میرے حکم سے کی گئی پی آئی ڈی کی بھرتیوں میں میرے حلقے کا ڈومیسائل دکھائیں۔ اگر ایسا نہ کر سکیں تو ماننا پڑے گا کہ مولانا طارق جمیل صاحب سچ فرما رہے تھے۔ سچ جان کر جیو— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 3, 2020