اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو طلب کرلیا ،وفاقی کابینہ ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ احساس پروگرام کے تحت ریلیف پیکج میں پیش رفت کا جائزہ لے گی،کابینہ چھوٹا کاروبار کے تحت صنعتی اور کمرشل بجلی کنکشن میں رعایت پر بات کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ پانچ نکاتی
ایجنڈے پر غور کرے گی ، وفاقی کابینہ61 فوڈ نان فوڈ ا شیاء کولازمی سرٹیفکیشن مارک سکیم میں شامل کرنے کی منظوری دیگی ،کابینہ کو مقامی طور پر تیار ماسک، سینی ٹائیزرز اور حفاظتی آلات پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ اجلاس میں کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ واپڈا کے ممبر فنانس کی تقرری کی منظوری دے گی، موجودہ نوٹوں پر وارنش کوٹنگ کا خاتمہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔