ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

افطار و سحری کے وقت دہشتگرد حملوں کا خدشہ لیکن کہاں اور کس پر؟احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دے دیاگیا

datetime 4  مئی‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں افطار اور سحری کے دوران پولیس پر حملوں کا خدشہ بڑھ گیا، انسپکٹر جنرل پولیس سندھ نے فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیمیں اور ان سے منسلک دیگر گروپ سیکیورٹی اداروں اور خصوصاً پولیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔

حملوں کے لیے افطار اور سحری کا وقت چنا گیا ہے اس قسم کے حملے ماضی میں موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے لہذا اس سلسلے میں آئی جی سندھ کے دفتر سے صوبے بھر کے ایڈیشنل آئی جیز ، ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز اور ایس پیز کو خط لکھا گیا ہے جس میں فیلڈ عملے کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے ،خط میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی یقینی بنائی جائے، سحری اور افطار کے دوران پولیس ناکوں پر موجود افسران اور اہلکار گروپس کی شکل میں نہ بیٹھیں بلکہ اس دوران بھی کم از کم 2 پولیس اہلکار چوکنے ہوکر گارڈ ڈیوٹی کریں۔فیلڈ اسٹاف بلٹ پروف جیکٹس پہنیں، ایس ایس پیز ، ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر فیلڈ عملے کے ساتھ سحری اور افطار کریں ، چیک پوائنٹس پر گاڑیاں اس انداز سے کھڑی کی جائیں کہ اگر کسی بھی ایمرجنسی میں نکلنا پڑے تو اسے کسی بھی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو، گاڑی پر ایک اہلکار ہمیشہ موجود رہے ان تمام امور کی نگرانی متعلقہ ایس ایس پی کے سپرد ہوگی ،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سحری اور افطار میں پولیس پر کئی حملے ہوچکے ہیں جن میں کئی پولیس اہلکار جام شہادت نوش کرچکے ہیں، 3 برس قبل سائٹ ایریا میں عین افطار کے وقت دہشت گرد حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے ، اس حملے کی ذمے داری انصار الشریعہ نامی تنظیم نے قبول کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…