جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

شہباز شریف کی گرفتار ی !پاکستان مسلم لیگ ن کا نیا صدر کون ہو گا ؟ مریم نواز کی سپورٹ کسے حاصل ہے؟ حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 4  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہا ہے کہ نیب ٹارزن بننے جا رہی ہے اور شہبازشریف گرفتار ہونے والے ہیں،نیب اگر ٹارزن نہ بنا تو اس کا ختم ہونا ہی بہتر ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ آئی پی پی پر ہاتھ ڈالا جائے،وزیراعظم عمران خان آخری آدمی ہیں جو ان کو گرفتار کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنڈی کے

چھوٹے موٹے لوگ ہمیں خبریں دیتے ہیں، یہ لوگ 18 ویں چھوڑ کر 25 ویں ترمیم بھی مانیں گے،پنجاب میں ہلکی پھلکی موسیقی ضرور ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار کے تعلقات میں استقامت نہیں ہے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ مین ووٹ وزیراعظم عمران خان کا ہے۔انہوںنے کہاکہ شہبازشریف واپس آ کر لمبے پھنس گئے ہیں، وہ آج کل آن لائن تراویح پڑھ رہے ہیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ بجٹ سے پہلے سیاست میں گرمی دیکھ رہا ہوں، ٹارزن کی واپسی دونوں طرف ہوگی، پی ٹی آئی کے لوگ بھی اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا جبکہ وزیراعظم عمران خان کو ٹائم پورا کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔انہوںنے کہاکہ پاک فوج اور وزیراعظم عمران خان کے تعلقات زبردست ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ انفارمیشن منسٹری سے کوئی آدمی خوش نہیں ہے ،اس منسٹری کو لوگ جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی سمجھنا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جنرل،میوزیشن اور پولیٹیشن کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتے،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے تمام بیانات سی پیک پر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ جتنا وزیراعظم عمران خان کا عوام سے رابطہ دیکھا ہے اتنا کسی کو نہیں دیکھا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کی کہ اتنا میڈیا نہ دیکھا کریں، میں خود ٹی وی نہیں دیکھتا اخبار پڑھتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف گرفتار ہوگئے تو شاہدخاقان عباسی پارٹی کے صدر بنیں گے انہیں مریم نواز کی سپورٹ حاصل ہے۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو مجھے اچھا لگتا ہے اس سے دل لگی کرتا ہوں ،میں اپنا دشمن اور دوست خود سلیکٹ کرتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نیب کی ترمیم میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور ان کے فیصلے کو چیلنج کرنے والا کوئی نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…