این ڈی ایم اے کی جانب سے ملک بھر میں تقسیم کیے گئے حفاظتی سامان کی تفصیلات جاری

3  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تمام صوبوں کو بھجوائے گئے حفاظتی سامان میں 1 لاکھ 53 ہزار 565 این 95 ماسک اور 38 لاکھ 91ہزار 588 فیس ماسک شامل ہیں۔تفصیل کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر کے ہسپتالوں اور ہیلتھ ورکرز کیلئے تقسیم کیے گئے حفاظتی سامان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد،

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہسپتالوں وہیلتھ ورکرز میں تقسیم کے لیے این ڈی ایم اے نے چار مرحلوں میں حفاظتی سامان ارسال کیا۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق تمام صوبوں کو بھجوائے گئے حفاظتی سامان میں 1 لاکھ 53 ہزار 565 این۔95 ماسک اور 38 لاکھ 91ہزار 588 فیس ماسک شامل ہیں۔حفاظتی سامان میں 9 لاکھ 55 ہزار 417 حفاظتی سوٹ، 1 لاکھ 44 ہزار 467 گانز، 10 لاکھ 33 ہزار 643 دستانے، 3 لاکھ 46 ہزار 896 سرجیکل کیپس اور 36 ہزار 520 فیس شیلڈ شامل ہیں۔حفاظتی سامان میں 2 لاکھ 11 ہزار 244 شوز کور اور 97 ہزار 982 عینکیں بھی تقسیم کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق صوبوں کو دیئے گئے تمام سامان کی علیحدہ علیحدہ تفصیل این ڈی ایم اے کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ اگلے چند روز میں روانہ کر دی جائے گی۔ تمام صوبوں کو ٹیسٹنگ کٹس وافر تعداد میں ارسال کی جا چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…