جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک بھر میں ٹائیگر فورس آج سے اپنا کام شروع کردیگیجانتے ہیں کتنے رضاکار رجسٹر ہوئے؟ 

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں آج سے ٹائیگر فورس اپنا کام شروع کردیگی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے ٹائیگر فورس کے 10 لاکھ رضاکار رجسٹر ہوئے تھے، 10لاکھ جوان سٹیزن پورٹل ایپ سے رجسٹر کیے گئے،(آج) پیر سے ملک بھر میں ٹائیگر فورس اپنا کام شروع کردے گی، 4ہزار370 یوٹیلٹی اسٹورز اور 1000 سے زیادہ فرنچائزز پر ٹائیگر فورس کے جوان موجود رہیں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا تھا کہ سندھ سے کوئی جواب نہیں آیا کہ ڈپٹی کمشنرز ٹائیگر فورس کیساتھ مل کر کام کریں گے یا نہیں، خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں ٹائیگر فورس پیر سے کام شروع کردیگی،ٹائیگر فورس کے ہیلتھ ورکرز کو ہسپتالوں میں تمام حفاظتی سامان دیا جائے گا، مساجد میں ٹائیگر فورس کے جوان موجود رہیں گے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گے، سٹیزن پورٹل سے رجسٹرڈ جوانوں کو کوڈ دیا جائے گا تاکہ ان کو چیک کیا جاسکے، جو ٹائیگر فورس قوانین کیخلاف ورزی کرے گا اس کو فورس سے نکال دیا جائے گا، ٹائیگر فورس کو 40 منٹ کا ٹریننگ سیشن بھی دیا جائیگا ۔ معاون خصوصی نے بتایا تھا کہ اگرسندھ اور آزاد کشمیر سے ٹائیگر فورس کے ساتھ تعاون نہ کیا گیا تو وزیراعظم ان کا فیصلہ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…