جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عید الفطر سے قبل پنجاب حکومت کا صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کی اجازت کا فیصلہ ، مارکیٹس کھولنے کی اجازت

datetime 2  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پنجاب نے عید سے قبل صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں کاروباری سرگرمیوں میں نرمی برتی جائے گی ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ حفاظتی انتظامات کی یقینی کے بعد مارکیٹس کھولنے کی اجازت دی جائے گی ۔

جبکہ صوبہ بھر سے تاجر برادری حکومت پر مسلسل دبائو ڈال رہی ہے کہ انہیں کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی جائے ۔ دوسری طرف ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کرپشن کی سیاسی پارٹنر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) اپنی ڈوبتی سیاسی نائو کو بچانے کیلئے حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈے میں مصروف ہیں ،انشا اللہ یہ کڑ ا وقت بھی گزر جائے گا لیکن قوم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے منفی کردار کو یاد رکھے گی اور وقت آنے پر ان کا محاسبہ بھی کیا جائے گا ،صوبے میں آج سے یومیہ 6ہزار ٹیسٹ کئے جائیں گے جس کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا ،عام آبادی میں وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے رینڈم ٹیسٹنگ کا آغاز بھی ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کیلئے جاری اپنے بیان میں کیا ۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے نیک نیتی سے کی گئی محنت سے ماضی کے نام نہاد تجربہ کار وں کو کارکردگی کے میدان میں پچھاڑ دیا ہے اس لئے ان کی راتوں کی نیندیں بھی اڑی ہوئی ہیں۔ سندھ میں بسنے والے بھی ہمارے بہن بھائی ہیں اور ہماری دعا ہے کہ پورے ملک میں کورونا وباء کاجلد سے جلد خاتمہ ہو۔ سندھ میں اس آفت میں بھی کرپشن کی ہوشربا داستانیں سامنے آرہی ہیں جس پر ہر شخص پریشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام یہ خیال کر رہے تھے کہ بلاول زرداری قرنطینہ سے باہر آنے کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے مثبت تجاویز پیش کریں گے لیکن وہ اپنی پوری پریس کانفرنس میں اپنی ناکامیوں کا ماتم کرتے ہوئے اس کا ملبہ وفاقی حکومت پر ڈالتے ہوئے نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ا ور پیپلز پارٹی یہ بات اپنے پلے باندھ لیں کہ اب ان کا منفی پراپیگنڈے کی سیاست سے گزر بسر نہیں ہوگا بلکہ انہیں عمران خان کے سیاست میں متعارف کرائے گئے معیار کو اپنانا پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…