پاکستان میں کروائرس سے کتنے لاکھ افراد غربت کی لکیر کے نیچے دب سکتے ہیں ؟ وفاقی وزیر شیخ رشید نے خبردار کر دیا 

1  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ کورونا کااثر پاکستان کے مزدور پر بھی ہو گا ،لاکھوں افراد خط غربت کی لکیر سے مزید نیچے چلے جائیں گے ،ہمیں ہمت نہیں ہارنی ،میرا ریلوے کے مزدوروں سے وعدہ ہے ،کسی کو نہیں نکالا جائے گا ،ریلوے کے مزدوروں کی ترقی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا ،ایم ایل ون آنے سے ایک لاکھ افراد کو روز گار ملے گا۔

یوم مئی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یوم مزدور کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے مزدوروں کے جوش کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ جیسے ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے تین کروڑوافراد بیروزگار ہو گئے ،کورونا کااثر پاکستان کے مزدور پر بھی ہو گا لاکھوں افراد خط غربت کی لکیر سے مزید نیچے چلے جائیں گے ،ہمیں ہمت نہیں ہارنی ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مزدور طبقہ ہوا ہے ،میرا ریلوے کے مزدوروں سے وعدہ ہے کسی کو نہیں نکالا جائے گا ،ریلوے کے مزدوروں کی ترقی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا ،ایم ایل ون آنے سے ایک لاکھ افراد کو روز گار ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ ایم ایل ون کی بنیاد اسی سال رکھی جائے گی اور مجھے امید ہے چین کے سربراہان بھی آئیں گے ،اس مشکل وقت میں ہمیں اللہ تعالیٰ سے رجوع  اور دعا کرنی چاہئے کہ وہ ہماری مدد کرے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…