جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کابھارت سے دوسرے روز بھی شدید احتجاج، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی 

datetime 30  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان نے مسلسل دوسرے روز بھی بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجا ج کیا اور واضح کیا ہے کہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی میں اضافہ کرکے بھارت اپنے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدتر ہوتی صورتحال سے توجہ ہٹا نہیں سکتا۔ڈائریکٹرجنرل (جنوبی ایشیاء وسارک) زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی

ناظم الامور گوراو اہلووالیا کو جمعرات دفتر خارجہ طلب کیا اور 29 اپریل 2020 کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں، بلاجواز اوربلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال اور بلاامتیاز فائرنگ کے نتیجے میں کرنی گاوں میں 16 سالہ زوبیہ بی بی دختر لعل دین اور 52 سالہ رشیدہ بی بی زوجہ محمد حسن شہید ہوگئیں جبکہ 10 سالہ فیضان حسن ولد محمد حسن اور 55 سالہ روشن بی بی زوجہ کمال دین شدید زخمی ہوئے۔ بھارتی قابض افواج ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھاری اور خودکارہتھیاروں سے فائرنگ اور گولہ باری سے مسلسل شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنارہی ہیں۔ صرف رواں سال 2020 میں بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی 919 مرتبہ خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیاگیا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاء وسارک) نے زوردیا کہ بے حسی پر مبنی یہ بھارتی اقدامات نہ صرف 2003 کے جنگ بندی معاہدے بلکہ عالمی انسانی حقوق اور عالمی اقدارکی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور پہلے سے کشیدہ ماحول کو مزید کشیدہ بنارہے ہیں۔ یہ واقعات خطے کے امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی میں اضافہ کرکے بھارت اپنے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدتر ہوتی صورتحال سے توجہ ہٹا نہیں سکتا۔ ڈائریکٹرجنرل (جنوبی ایشیاء وسارک) نے بھارت پر زوردیا کہ وہ جنگ بندی سمجھوتے کا احترام کرے، تازہ ترین اور اس سے قبل ہونے والی جنگ بندی کی دانستہ خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات کرائے ،’ ایل اوسی ‘ اور ’ورکنگ باونڈری‘

پر امن برقرار رکھے۔ انہوں نے زوردیا کہ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے پاکستان اور بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تفویض کردہ کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 2020 کے دوران ابتک بھارت کی جانب سے 919 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ

پاکستان بھارت کی جانب سے لانچنگ پیڈز جیسے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے ہٹانا چاہتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کو بالا کوٹ میں جواب کے زریعے واضح پیغام دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا ایجنڈے

پر کاربند ہے، بھارت کی جانب سے اقلیتوں کے خلاف کارروائیوں پر امریکی رپورٹ اہم ہے۔ ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے عالمی اداروں سے قرضوں میں آسانی کی تجویز کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو بھی سراہا گیا۔ ترجمان نے کہاکہ کرونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے چین پاکستان کے ساتھ ہے ،چین نے پاکستان کو

امدادی اشیا کی فراہمی یقینی بنائی،چین کے ڈاکٹرز نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔ ترجمان نے کہاکہ چینی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ترجمان نے کہاکہ ہم چینی حکومت اور عوام کی کوویڈ 19 کے خلاف امداد پر شکرگزار ہیں۔انہوںنے کہاکہ بیرون ممالک سے پاکستانیوں کی وطن واپسی ایک طے شدہ منصوبہ کے تحت جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ قطر سے 251 سنگا پور سے 17 آسٹریلیا سے

209 قطر سے 200 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچے،14300 سے زائد پاکستانیوں کو ایک ہفتے میں وطن واپس لایا گیا،وزیر خارجہ نے امریکہ و برطانیہ میں موجود پاکستانی برادریوں سے ورچوئل اجلاس منعقد کئے،دنیا کے مختلف ممالک میں یہ ورچوئل رابطے جاری رکھیں جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ممالک موجود پاکستانی کمیونٹی کو کوویڈ 19 پر پاکستانی کوششوں سے آگاہ رکھا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…