بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں ایک سال کے دوران میڈیا پر حملوں و خلاف ورزیوں کے 91واقعات ،7صحافی قتل ہوئے ،فریڈم نیٹ ورک آف پاکستان نے رپورٹ جاری کردی

datetime 30  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان میں ایک سال کے دوران میڈیا کے خلاف حملوں اور دیگر خلاف ورزیوں کے91 مختلف واقعات سامنے آئے جس میں 7 صحافیوں کا قتل بھی شامل ہے۔دنیا بھر میں تین مئی کو منائے جانے والے آزادی صحافت کے دن کے حوالے سے فریڈم نیٹ ورک آف پاکستان کی سال 20-2019 کی رپورٹ جاری کی گئی جس میں ان واقعات کے بارے میں بیان کیا گیا۔’

قتل، ہراساں کیا جانا اور حملے: پاکستان میں صحافیوں کے لیے مشکلات’ کے عنوان سے شائع اس رپورٹ میں مئی 2019 سے اپریل 2020 تک کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔س حوالے سے جاری ایک بیان کے مطابق رپورٹ میں ایک سال کے واقعات کے حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ سال مئی سے رواں سال اپریل کے دوران 7 صحافیوں اور ایک بلاگر کے قتل سمیت میڈیا نمائندوں پر تشدد کے اور ذرائع ابلاغ کے خلاف 91 واقعات منظرعام پر آئے۔مذکورہ رپورٹ کے مطابق ان واقعات سے ان بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں ذرائع ابلاغ کی آزادی اور معلومات تک رسائی کے حوالے سے صحافیوں کو مسلسل دھمکایا اور ہراساں کیا جارہا ہے۔فریڈم نیٹ ورک کی رپورٹ میں بتائے گئے 91 واقعات سے متعلق لکھا گیا کہ اس اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی کہ ایک سال کے دوران ہر ماہ اوسطاً 7 واقعات رونما ہوئے یا پھر یوں کہیں کہ ہر ہفتے میں 2 واقعات سامنے آئے۔ میڈیا کے خلاف ان خلاف ورزیوں کے واقعات میں 7 صحافیوں کا قتل، 2 کا اغوا، 9 کی گرفتاری، 10 پر حملے، 23 افراد کو دھمکانا، 8 کے خلاف قانونی کارروائی اور سینسرشپ کے 10 کیس شامل ہیں۔رپورٹ میں پاکستان میں صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک علاقہ کونسا رہا اس بارے میں جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ اسلام آباد صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک کام کرنے والی جگہ رہی اور 91 میں سے 31 واقعات وفاقی دارالحکومت میں سامنے آئے۔

صحافیوں کے لیے دوسرے نمبر پر سب سے خطرناک جگہ صوبہ سندھ رہا جہاں ایک سال میں 24 کیسز ریکارڈ ہوئے، اس کے علاوہ پنجاب میں 20، خیبرپختونخوا میں 13 اور بلوچستان میں 3 کیس رپورٹ ہوئے۔مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک سال کے عرصے میں پاکستان میں سب سے زیادہ الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ایک سال کے رپورٹ 91 کیسز میں سے 63 الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کے خلاف تھے جبکہ پرنٹ میڈیا کے بھی 25 افراد کے خلاف کیس سامنے آئے۔

مزید یہ کہ آن لائن صحافیوں کے 3 جبکہ ریڈیو سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا کوئی کیس درج نہیں ہوا۔فریڈم نیٹ ورک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں میڈیا کو سب سے زیادہ دھمکیاں دینے والے عناصر کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ 91 میں سے 42 فیصد کیس میڈیا کے افراد کے خلاف ہونے والی خلاف ورزیوں پر درج کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ان نشانہ بنانے والے میڈیا کارکنان کے خاندان کے افراد کا ماننا تھا کہ اس میں ریاست، اس کے ادارے، سیاسی پارٹیاں، مذہبی اور مجرم گروہ سمیت بااثر افراد اور نامعلوم ذرائع شامل تھے۔علاوہ ازیں اس حوالے سے جاری بیان میں فریڈم نیٹ ورک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اقبال خٹک کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں صحافت کو کنٹرول کرنے کی غرض سے سینسرشپ کے مختلف طریقے استعمال کیے جارہے ہیں جن میں صحافیوں کا قتل، انہیں دھمکیاں دینا اور ہراساں کرنا شامل ہے‘۔انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں کوئی بھی جگہ صحافیوں کے لیے محفوظ نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…