پاک فوج تجھے سلام ! کرونا وائرس کے دوران امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش عطیہ تنخواہوں کے ذریعے خریدے گئے3 لاکھ راشن بیگزغریب عوام میں تقسیم کر دیئے

29  اپریل‬‮  2020

راولپنڈی (این این آئی)ملک بھر میں پاک فوج کے جوان کورونا وائرس کے دوران امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں،ساڑھے 3 لاکھ راشن بیگز تقسیم کئے ۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق مختلف علاقوں میں فوجی جوان ساڑھے 3 لاکھ راشن بیگز کی تقسیم اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں، یہ راشن بیگز فوج کی طرف سے عطیہ تنخواہوں کے ذریعے خریدے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر مزدوروں، معذوروں، بیواؤں اور ضرورت مندوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد جموں کشمیر میں مظفرآباد،کیل، وادی لیپا ، نیلم، جہلم، باغ، راولاکوٹ، بھمبر، میرپور میں راشن تقسیم کیا گیا ، گلگت، اسکردو، جگلوٹ، استور، ہنزہ، نگر، دیامر اور چلاس میں بھی امدادی سامان کی تقسیم جارہا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بلوچستان میں خضدار، ڑوب، سبی، اورماڑہ، آواران، تفتان، دالبندین اور واسک پنجگور میں بھی امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے،اس کے علاوہ سندھ میں پنوعاقل، حیدرآباد، بدین، چھور، نوشیرو فیروز میں امدادی پیکٹس کی تقسیم کی جارہی ہے۔ راولپنڈی، جہلم، ملتان، ڈی جی خان، اکاڑہ لیہ، راجن پور، ساہیول، لاہور، رحیم یارخان، میلسی، اٹک، بہاولنگر، ڈیرہ نواب صاحب، فورٹ منرو، بہاولپور، فیصل آباد، وہاڑی ، لودھراں، قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، نارووال، چنیوٹ، منڈی بہاوالدین، گجرات اور دیگر علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں رسالپور، پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان ، بنوں، نوشہرہ، تربیلا، ایبٹ آباد، باجوڑ، ٹانک، میرانشاہ، خیبر، چراٹ اور مردان میں بھی امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں وارسک، تھل، میرعلی اور رزمک میں بھی امدادی سامان کی تقسیم کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…