اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کرونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ ن لیگ عمران خان اور نیب پر برس رہی ہے، اپوزیشن کا دل اور نیت صاف نہیں ،سیاسی مخالفین سیاسی منافقت ترک کریں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ایک طرف لاک ڈاؤن سے فرار، دوسری طرف اصرار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ
نیب بلائے تو سماجی فاصلوں کی پرواہ،جبکہ دوسری جانب لاپرواہی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ زیراعظم عمران خان کرونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ کہ ن لیگ عمران خان اور نیب پر برس رہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپوزیشن کا دل اور نیت صاف نہیں،ہر پل چاہتے ہیں کہ عمران خان ناکام ہوںلیکن عمران خان نے اپنی سوچ،ہمت اور جدوجہد مسلسل سیاپنے ناقدین کو ہمیشہ غلط ثابت کیا۔