اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں آج جمعہ سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز ملازمین نے دھمکی دی کہ چوبیس گھنٹوں تک تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو جمعہ کو سٹورز بند کردیں گے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا گیا، چیئرمین ذوالقرنین علی خان بورڈ اجلاس کی صدارت کریں گے،بورڈ اجلاس میں ملازمین کے مطالبات پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کا جائزہ لیا جائے گا۔