اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین نے عمران خان کو پیغام بھجوایا ہےجس میں انہوں نے کہا کہ میں حاضر ہوں لیکن صرف میرا نہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ صرف مجھے ٹارگٹ مت کیا جائے۔پی ٹی آئی رہنما نے اپنے لوگوں کو بھی کچھ دن تک بیانات دینے سے منع کیا ہے۔دوسری جانب پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے الیکشن مہم اور حکومت سازی کے دوران جہاز کے
استعمال سے متعلق نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔اپنے ویڈیو بیان میں علیم خان نے کہا کہ انہوں نے اور جہانگیر ترین نے جہاز مشترکہ طور پر لیز پر لیا تھا اور جو بھی پارٹی میں آیا وہ ان کی یا جہانگیر ترین کی وجہ سے نہیں بلکہ عمران خان کی وجہ سے آیا۔چینی بحران کی رپورٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سبسڈی دینے میں کوئی عمل دخل نہیں تھا، اس سلسلے میں صرف جہانگیر ترین کیملز کا فرانزک آڈٹ نہیں ہو رہا۔ انکوائری جاری ہے سب سامنے آجائے گا۔