پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کورونا کا علاج 2 کالی مرچیں، شہری نے وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،جانتے ہیں آگے سے کیا جواب ملا؟

datetime 23  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) شہری نے کورونا کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے علاج کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کورونا کا علاج اسکے پاس ہے، متعلقہ اداروں کو درخواست دی ہے مگر اجازت نہیں دے رہے۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے استفسار کیا کہ پوری دنیا کورونا کے علاج کیلئے دوا ایجاد کرنے کی کوشش کر رہی ہے، بتائیں آپ کے پاس کورونا کاعلاج کیا ہے ؟۔درخواست گزار نے جواب دیا کہ دو کالی مرچیں کھانے سے کورونا سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے، آپ اجازت دے دیں۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کرتے ہوئے کہا درخواست گزار پی سی ایس آئی آر سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے رجوع کرسکتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں کو گھروں میں ماسک اور گلوز فراہم کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری طارق پرویز کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا اور کہا کہ کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنا حکومتوں کا کام ہے، یہ پالیسی معاملہ ہے ، اس میں مداخلت نہیں کر سکتے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…