اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا، نجی ٹی وی کے مطابق ایدھی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعد ایدھی سمیت 4 افراد کا ٹیسٹ کروایا گیا ہے، تاہم سعد ایدھی کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے۔ایدھی حکام نے مزید بتایا ہے
کہ والنٹیئر، ڈرائیور اور اسلام آباد کے ایدھی سینٹر کے انچارج کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے، ان تمام افراد کا ٹیسٹ بھی نگیٹیو آیا ہے۔ مزید دیکھ رہے ہیں کہ فیصل ایدھی کی ملاقات کن کن افراد سے ہوئی ہے۔یادرہے کہ 2 روز قبل ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آگئی تھی۔