کراچی(این این آئی)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے خلاف سندھ ہائیکورٹ درخواست دائر کردی گئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈائون سے غریب، دیہاڑی دار طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہے وہیں پیٹرول کی زائد قیمت سے تمام اشیاء ضروری کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق1991میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت گرنے سے پاکستان میں27 روپے فی لیٹر
پیٹرول تھا، ایک بار پھر عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،پاکستان میں زائد قیمت میں پیٹرول عوام کو دیا جارہا ہے،حکومتِ 55 روپے فی لیٹر پیٹرول عوام میں فروخت کرنے کا حکم دیا جائے، اس لیے جب تک عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے تب تک پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی رکھی جائیدرخواست میں وفاقی حکومت،سیکریٹری پیٹرولیم کو فریق بنایا گیا ہے